یمنی باغیوں کا سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

یمنی باغیوں کا سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے جمعہ کے شام یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل سرحدی شہر نجران میں مار گرایا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے ایک عسکری ذریعے نے بتایا کہ یمن سے نجران پرداغا گیا بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا۔ تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ قبل ازیں گذشتہ ہفتے کے روز بھی ایران نوازحوثی باغیوں نے نجران پر ایک بیلسٹک میزائل داغا جسے مار گرایا گیا تھا۔ گذشتہ ہفتے کے دوران سرحدی شہر جازان پر دو میزائل حملے ناکام بنائے گئے تھے۔سعودی عرب نے حوثیوں کی طرف سے شہری آبادی کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی حوثی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئیانہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں 2231 اور 2216 کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب پرمسلسل بیلسٹک میزائل حملے کر رہے ہیں۔سعودی محکمہ دفاع کی طرف سے فوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کرکے ملک کو تباہی سے بچالیا گیا۔

مزید : عالمی منظر