شوبز شخصیات کے گھروں پر مجالس و نیاز کا سلسلہ جاری

شوبز شخصیات کے گھروں پر مجالس و نیاز کا سلسلہ جاری

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز شخصیات گزشتہ سالوں کی طرح اس برس بھی یکم تا 14محرم الحرام اپنے گھروں پر مجالس اور نیاز کا اہتمام کیا ہے۔ان ایام میں جن فنکاروں اور شوبز شخصیات کے گھروں پر مجالس اور نیاز کاسلسلہ جاری ہے ان میں یکم محرم سدرہ نوراور ساحر علی بگا،دو محرم نادیہ علی،تین محرم استاد طافواورطارق طافو،آفرین پری،چار محرم بوبی وزیر اور طارق وزیر ،ترنم ناز،پانچ محرم شین اور زری،چھ محرم سنبل راجہ ،سائرہ نسیم،سات محرم ٹمی رائے،آٹھ محرم جرار رضوی،ملائکہ اور میڈم یاسمین،نو محرم دردانہ رحمان اور ماہم رحمان،11محرم صومیہ خان،12محرم شاہدہ منی اور نرگس،13محرم حمیرا چنا اور 14محرم کو نجیبہ بی جی شامل ہیں۔شاہدہ منی،شین ،حمیرا چنا،ٹمی رائے ،ملائکہ ،دردانہ رحمان اور میڈم یاسمین کے گھر پر ہونے والی مجالس کے اختتام پر زیارت بھی برامد ہوتی ہے ۔شوبز شخصیات کے گھروں پر منعقد ہونے والی سب سے بڑی مجلس اور نیاز کا اہتمام شاہدہ منی کرتی ہیں جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں اور ملک کے نامور سوز خواں اور معروف عالم دین فضائل و مصائب اہلیبیتؓ بیان کرتے ہیں۔

مزید : کلچر