امریکا نے تھائی فضائی کمپنی بلیک لسٹ کر دی

امریکا نے تھائی فضائی کمپنی بلیک لسٹ کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے تھائی لینڈ کی ایک فضائی کمپنی پر ایران کے ساتھ تجارتی روابط جاری رکھنے پر پابندیاں عاید کر دی گئیں۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ بنکاک میں صدر دفتر رکھنے والی کمپنی ’مائی افیشن‘ ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب سے منسلک ماہان ایئرلائن کمپنی کو کارگو سروس اور مسافروں کی نقل مکانی میں مدد فراہم کر رہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ایرانی فضائی کمپنی تواتر کے ساتھ جنگجو شام منتقل کر رہی ہے جو بشارالاسد کے ساتھ مل کر جنگ لڑ رہے ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ کے مطابق ایرانی فضائی کمپنی شام میں اسد رجیم کو جنگجو فراہم کر کے جبری ھجرت کے وحشیانہ عمل کی مرتکب ہو رہی ہے۔تھائی لینڈ کی فضائی کمپنی کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کردئیے گئے۔
اور امریکیوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی قسم کا تعلق اور اس کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں۔

مزید :

عالمی منظر -