کامسیٹس یونیورسٹی شعبہ ماس کمیونیکیشن کا 5اداروں کیساتھ باہمی تعاون کا معاہدہ

کامسیٹس یونیورسٹی شعبہ ماس کمیونیکیشن کا 5اداروں کیساتھ باہمی تعاون کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(خصوصی رپورٹ )ایکسپو سینٹر لاہور میں پاک چائنہ بزنس فورم دوسرے دن بھی جاری رہا جس میں شہریوں اور کاروباری افراد کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی دوسرے دن بزنس فورم کیساتھ ساتھ پاک چین تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا،اس کیسا تھ کامسیٹس یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف ماس کمیونیکیشن کے درمیان مختلف اداروں کیساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ۔ہیڈ آف ڈیپا رٹمنٹ آف ماس کمیونیکیشن راجہ سہیل ریاض نے شرکاء کو بتایا کامسیٹس یونیورسٹی اور پانچ دیگر اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے سلسلے میں معاہدہ کیا جا رہا ہے جس کے مطابق کامسیٹس یونیورسٹی کے ماس کمیونکیشن ڈیپارٹمنٹ کے بی ایس آنرز کے طلبہ کو پانچ شعبوں میں اسپیشلا ئزیشن کیلئے متعلقہ شعبوں میں انڈسٹری سے مربوط کیا گیا ہے۔جن میں پرنٹ میڈیا کی طرف سے روزنامہ پاکستان کی طرف سے مجیب الرحمان شامی نے دستخط کئے۔ایڈور ٹائزمنٹ انڈسٹری پارٹنر شپ کے سلسلے میں انٹر لنک ایڈورٹائزمنٹ سے عثمان عتیق بٹ نے مفا ہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔سوشل میڈیا پارٹنر شپ کے سلسلے مینگو باز سے علی سجاد نے دستخط کئے،فلم پروڈیکشن پارٹنر کے طور پر پیرا گان اکیڈ می آف پرفارمنگ آرٹس سے سید نور نے دستخط کئے،ڈیولپمنٹ سیکٹر پارٹنرالخدمت فاونڈیشن سے میاں بابر حامد نے باہمی مفاہمی یاداشت پر دستخط کئے۔اس کے علاوہ تقریب میں ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد راحیل قمر، ڈائریکٹر کامسیٹس لاہور قیصر عباس لاہور نے تقریب کی صدارت کی۔ریکٹر کامسیٹس راحیل قمر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کامسیٹس اپنے طلباء کو تعلیم کیساتھ ساتھ عملی تعلیم مہیا کرنے کا خو ا ہاں ہے جس کے سلسلے میں ہم متعلقہ اداروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے طلبہ کو یہ موقع فراہم کیا،طلبہ کوچاہئے وہ زبان پر مہارت حاصل کریں تا کہ عملی زندگی میں کامیابی کا حصول ممکن ہو۔مجیب الرحمان شامی نے اس موقع پرشرکاء سے کہا میڈیا کے طلبہ کوچاہئے وہ نظریہ پاکستان اوراس کے تشخص اور بقاء کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں، ہمیں اپنی قومی زبان اردو کو اچھی طرح بولنا اور سمجھنا بھی چاہئے۔سید نور نے اس موقع پر پر کہا وہ1970ء میں فلم انڈسٹری میں آئے ،1993ء میں ڈائریکشن شروع کی اور اب تک 55فلموں پر کام کرچکے ہیں میری دیرینہ خواہش ہے ہم اپنے طلبہء کو فلم ایک مضمون کے طور پر پڑھائیں اور امید ہے کامسیٹس یونیورسٹی میرے اس خواب کو عملی جامہ پہنائے گی جبکہ میں اس ضمن میں مکمل تعاون کیلئے تیار ہوں۔الخدمت فاونڈیشن کے صدر بابر حامد کا اس موقع پرکہنا تھا ہم انسانیت کی فلاح کیلئے کام کر رہے ہیں۔پانی،تعلیم،صحت کے شعبوں میں الخدمت کا کام کسی تعارف کا محتاج نہیں ،اس موقع پر مینگوباز کے سی ای او علی سجاد گل نے سوشل میڈیا کی اہمیت اور کردار پر روشنی ڈالی جبکہ قیصر عباس نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہم طلبہ کوعالمی سطح کی تعلیم و سہولیات فراہم کرنے کے خواہاں ہیں اور مستقبل میں انہیں اسکالر شپ دے کر بیرون ملک اعلی ٰتعلیم کے مواقع بھی فراہم کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -