وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایشیا کپ کے آغاز پر قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایشیا کپ کے آغاز پر قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کیلئے نیک ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے اورامید ظاہر کی ہے کہ نئے پاکستان میں قومی ٹیم ایشیاکپ جیت کر قوم کو تحفہ دے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میری نیک خواہشات اور دعائیں پاکستانی ٹیم کی جیت کیساتھ ہیں۔ کھلاڑیوں کو ایشیا کپ جیتنے کیلئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں شاندار کارکردگی دکھاناہو گی،خصوصاً روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کیلئے مضبوط اعصاب اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اورامیدہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ایشیا کپ جیتے گی۔

نیک خواہشات کا اظہار

مزید : صفحہ آخر