فیصل آباد، تین دکانوں میں چوری، مالکان سامان ونقدی سے محروم

فیصل آباد، تین دکانوں میں چوری، مالکان سامان ونقدی سے محروم

فیصل آباد(نامہ نگار)فیصل آباد کے معروف بزنس ایریا طارق آباد مین مارکیٹ میں گذشتہ دو راتوں میں مسلسل تین دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی سامان اور نقدی چرا لی گئی جس کی وجہ سے پوری مارکیٹ اور گردونواح میں خوف و پریشانی کی فضا پیدا ہو چکی ہے دو دکانیں جمعرات کی رات لوٹ لی گئیں پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی اگلے روز یعنی جمعہ کی رات نامعلوم چوروں نے دیدہ دلیری کا ایک اور مظاہرہ کر کے ایک اور دوکان کے تالے بھی توڑ لئے گئے ان دوکانوں سے ایل سی ڈیز‘قیمتی سامان و کلائی گھڑیاں اور ہزاروں کی نقدی چوری کر لی گئی کل ہفتہ کے روز دوکانداروں میں مشاورت کا عمل جاری رہا پولیس کو بھی اس صورتحال سے مطلع کیا گیا مگر پولیس کی کارکردگی سے مایوس و ناامید دو کاندار مزید پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے مقدمات درج کرنے سے بھی گریزاں دکھائی دیئے. دو راتوں میں مسلسل دوکانوں کے تالے ٹوٹنا طارق آباد پولیس کیلئے ایک چیلنج بن چکا ہے مگر نئی حکومت کا کوئی اقدام بھی پولیس کارکردگی میں تبدیلی نہ لا سکا۔

فیصل آباد چوری

مزید : صفحہ آخر