اداروں کا استحکام اور انہیں غیر سیاسی بنانا اولین ترجیح ،وزیردفاع

اداروں کا استحکام اور انہیں غیر سیاسی بنانا اولین ترجیح ،وزیردفاع

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اداروں کا استحکام اور انہیں غیر سیاسی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سرکاری ریڈیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پالیسیاں وضع کرتی ہے جبکہ بیورو کریسی ملک کے روشن مستقبل کیلئے اس پر مکمل عملدرآمد کرتی ہے۔سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اخباروں میں بے مقصد اشتہاروں کی اشاعت کے سوا ملک کی ترقی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ دینی مدارس کے طلبا انتہائی باصلاحیت ہیں اور حکومت انہیں قومی دھارے میں لانے کے قابل بنانا چاہتی ہے تاکہ وہ ملک کی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں۔

مزید : صفحہ آخر