مومن پورہ کے مکینوں نے 2ڈاکوؤں کو پکڑ کردرگت بنائی ، پولیس کے حوالے

مومن پورہ کے مکینوں نے 2ڈاکوؤں کو پکڑ کردرگت بنائی ، پولیس کے حوالے

لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقہ مومن پورہ میں مقامی لوگوں نے دوڈاکواؤں کو دوران واردات قابو کر کے انکی درگت بناکر انھیں پو لیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پو لیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دوڈاکومومن پورہ میں ہنڈائی کی ایک دکان میں گھس کر وردات کے دوران مزاحمت پر ان کا پسٹل زمیں پر گر گیا جس پر دکان میں موجود افرا د نے انھیں دبوچ لیا اور خوب پھینٹی لگانے کے بعد مقا می پو لیس کو بلواکر ان کے حوالے کر دیا۔ ایک ڈاکو کا نام جہانگیر اور اس کی عمر37سال ہے جبکہ دوسرا بھی اس کا ہم عمر ہے ڈاکوؤں سے ملنا والا پستول اور موٹر سائیکل بھی پو لیس کو دے دی گئی ہے ۔پو لیس کے مطابق یہ ریکارڈ یافتہ ملز م ہیں تاہم ابھی مزید ان سے تفتیش ہو نا با قی ہے ۔

مومن پورہ

مزید : صفحہ آخر