لاہور سے 2قومی،2صوبائی نشستوں کیلئے کاغذات جمع کرادئیے گئے

لاہور سے 2قومی،2صوبائی نشستوں کیلئے کاغذات جمع کرادئیے گئے

لاہور(جنرل رپورٹر) ضمنی انتخاب کی تیاریاں جاری ہیں، لاہور سے دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشتوں کے لیے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کا وقت گزشتہ روز ختم ہو گیا۔ہفتہ کے روز تحریک انصاف، نون لیگ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے امیدواروں نے الیکشن کمیشن میں ٹکٹ جمع کرا دیئے ہیں۔ این اے 131 سے خواجہ سعد رفیق نے نون لیگ سے جبکہ ہمایوں اختر نے پی ٹی آئی سے ٹکٹ جمع کرایا ہے۔ این اے 124 سے غلام محی الدین نے جبکہ پی پی 164 سے یوسف علی نے پی ٹی آئی سے جبکہ نون لیگ سے سہیل شوکت بٹ نے ٹکٹ جمع کروا دیا ہے۔ پی پی 165 سے منشا سندھو نے پی ٹی آئی جبکہ خالد فاروق نے نون لیگ سے پارٹی ٹکٹ جمع کرایا ہے۔

مزید : صفحہ آخر