وزیراعظم ہاؤس میں ’’نازوں سے پلی‘‘ بھینسیں جلد نیلام ہونگی

وزیراعظم ہاؤس میں ’’نازوں سے پلی‘‘ بھینسیں جلد نیلام ہونگی

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم ہاؤس کی 8 بھینسوں کی تفصیل سامنے آگئی ،وزیراعظم ہاؤس میں نازوں سے پلی یہ 8 بھینسیں جلد نیلام کردی جائیں گی جوسابق وزیراعظم نواز شریف کے دورمیں لائی گئی تھیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں بھینسوں کی دیکھ بھال پر مامور ملازم ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ ایک بھینس روزانہ دو بار دودھ دیتی ہے جو 8 کلو سے زیادہ ہوتا ہے ۔ظفر اقبال نے مزید بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود یہ 8 بھینسیں دیسی نسل کی ہیں،نواز شریف کے جانے کے بعد اب ان کے دودھ میں بھی کمی ہو گئی ہے۔ ملازم نے یہ بھی بتایا کہ بھینسوں کا چارہ چک شہزاد میں واقع این اے آرسی سے آتا تھا۔پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے اس حوالے سے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8بھینسوں کی نیلامی ہوگی اور ان کی اچھی قیمت لگے گی ۔بھینسیں بھی خوش ہیں کہ اب انہیں بھی آزادی ملے گی ،یہ سوچ رہی ہیں کہ عوام کے پیسے سے انہیں خریدا گیا لیکن کس کی خدمت پر لگادیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر