پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ ، سابق صدربار سمیت 3 زخمی

پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ ، سابق صدربار سمیت 3 زخمی

پشاور(آئی این پی ) پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا جس کے باعث سابق صدر خیبرپختونخوا بارسمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچ کر فائرنگ کے بعد فرار ہونیوالے شخص کو گرفتار لیا، ملزم کی یوسف ریاض ایڈوکیٹ سے ذاتی دشمنی ہے جس کے باعث کئی افراد مارے جاچکے ہیں ،پولیس ذرائع۔پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں بار کے سابق صدر سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ،پولیس رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں پشاور بار کے سابق صدریوسف ریاض ایڈوکیٹ ایک سائل کے ساتھ کیس پر گفتگو کررہے تھے کہ اتنے میں نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں یوسف ایڈوکیٹ اور ان کے ساتھ بیٹھا شخص سمیت قریب سے گزرنے والاشخص شدید زخمی ہوا۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی پولیس فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے شخص کو گرفتار کرلیا، جبکہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے تینوں افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فائرنگ، زخمی

مزید : صفحہ آخر