نیب کی شریف فیملی کی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

نیب کی شریف فیملی کی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت رکوانے کیلئے سپریم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں )نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) محمدصفدر کی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر سما عت رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے نو ا ز شر یف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کی معطلی کی درخواست کی سماعت پر قرار دیا تھا کہ مفروضے پر دی گئی سزا برقر ا ر نہیں رہ سکتی۔ چیئرمین نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں کی سماعت رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔ د ر خو ا ست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرمان کی سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت کرنے کا کوئی جواز نہیں اور مجرما ن کی اپیلوں پر سماعت کی بجائے حکم امتناع کی درخواست پر کارروائی کا بھی کوئی جواز نہیں، ہائی کورٹ نے سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر پہلے سماعت کا فیصلہ دیکر اختیار سے تجاویز کیا۔درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا اگر مجرمان کے وکیل اپیلوں پر دلائل دینے سے قاصر ہیں تو مجرمان نئے وکیل کی خدمات حاصل کر لیں اور عدالتِ عظمیٰ ہائی کورٹ کا سزا معطل کرنے کی درخواستوں پر پہلے سماعت کرنے کا 10 ستمبر کو فیصلہ کالعدم قرار دے اور ہائیکورٹ کو ایون فیلڈ فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کا حکم دیا جائے۔واضح رہے احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ بر طانوی پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -