تھانہ سیکر ٹر یٹ پولیس کے چھاپے 16 جو اری رنگے ہا تھو ں گرفتار

تھانہ سیکر ٹر یٹ پولیس کے چھاپے 16 جو اری رنگے ہا تھو ں گرفتار

اسلام آباد (آئی این پی)تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس کی کارروائیاں، مسلم کا لو نی اور بر ی امام کے علا قوں میں چھاپے16 جو اری رنگے ہا تھو ں گرفتار،داؤ پر لگی ہو ئی نقدی ، موبائل فون اور آ لا ت قما ربازی بر آمد ، دیگر کارروائیوں کے دوران پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ا ن کے قبضہ سے چھینا گیا مو ٹر سائیکل ، مو با ئل فون ، چرس ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگوی کی خصوصی ہدایت پر ایس پی سٹی عامر خا ن نیاز ی نے ایس ایچ او تھا نہ سیکر ٹر یٹ سب انسپکٹر شبیر احمد ، سب انسپکٹر زاہد ، اے ایس آئی شوکت عباسی معہ دیگر ملازمان پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے مسلم کا لو نی اور بر ی امام میں ریڈ کر کے16کس ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان میں فرمان اللہ ، عبد الا حد ، عبد الواجد ، نعمان ، سکندر خا ن ،قائد خا ن ، عبد اللہ ،شیراز ،نثار ، محمد انجم ،محمد بشیر ، شعیب غو ث ،عادل حسین ، محمد رشید ، یا ور اختر ، صدام شامل ہیں ملزمان سے داؤ پر لگائی ہوئی رقم مبلغ 7500،موبائل اورآ لا ت قمار بازی برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ، علاوہ ازیں تھانہ کھنہ پو لیس کے اے ایس آئی محمد شکیل نے ملز م فہد محمد سے چھینا گیا مو ٹر سائیکل اور مو بائل فون کل ما لیتی 1لا کھ روپے برآمد کر لیا، جبکہ اے ایس آئی افتخار نے ملز م زاہد علی سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔ تھانہ رمنا پو لیس اے ایس آئی محمد سلیم نے ملز م سمیع اللہ سے 30لیٹر شراب برآمد کر لی ۔ تھا نہ تر نول پو لیس کے سب انسپکٹر یار محمد نے ملز م ذیشان علی سے 310گرام ہیروئن برآمد کر لی، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

تھانہ سیکر ٹر یٹ

مزید : صفحہ آخر