باغبانپورہ،موٹر سائیکل تیز دوڑانے کی پاداش میں چچا قتل ، بھتیجا زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقہ میں گلی میں موٹر سائیکل تیز رفتاری سے دوڑانے کی پا داش میں محلے دار نے فائر نگ کرکے 55سالہ شخص شفیق کوموت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اس کے جواں سال بھتیجے علی کو زخمی کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ سلامت پورہ کا رہائشی شفیق اپنے بھتیجے کے ساتھ موٹر سائیکل پر گلی سے گزر رہا تھا کہ محلے دار ملز م جہانگیر بٹ نے انھیں روک کر کہا کہ آپ گلی میں موٹر سائیکل تیز چلا تے ہیں جس پر ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا اور ملز م جہانگیر نے گھر سے پسٹل لا کر ان پر فائر نگ کر دی جس سے شفیق ہلاک جبکہ اس کا بھتیجاعلی شدید زخمی ہو گیا ہے پو لیس کے مطا بق مقتول کی لا ش مردہ خانے جبکہ زخمی کو ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے اور ملزم کی گر فتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔