بھارتی فوج کی فائرنگ مزید ، 6کشمیری شہید، مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ ، انٹرنیٹ موبائل فون سروس معطل ، کلگام ، اسلام آباد میں شٹر ڈاؤن

بھارتی فوج کی فائرنگ مزید ، 6کشمیری شہید، مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سری نگر(صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6کشمیری نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کشمیر کے ضلع کلگام کے علاقے چوگام میں بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت گلزار احمد، فیصل احمد راتھر، زاہد احمد میر، مسرور احمد مولوی اور ظہور احمد کے ناموں سے ہوئی۔واقعے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور نام نہاد آپریشن کے خلاف شدید احتجاج کیا۔بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس سے ایک اور نوجوان رؤف احمد جاں بحق ہوگیا۔بھارتی فورسز کی شیلنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے شدید زخمیوں کو سری نگر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف کلگام اور اسلام آباد کے اضلاع میں شٹرڈاون کیا گیا، تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند کر دیئے گئے اور سڑکوں پر ٹریفک معطل ہوگئی۔حالات پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ نے دونوں اضلاع میں موبائل فون جبکہ وادی بھر میں ٹرین سروس معطل کردی۔
مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -