ڈیم کی مخالفت پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا بیان افسوسناک ،پیپلزپارٹی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے ڈیم کی مخالفت کرنے والوں پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا بیان افسوسناک ہے۔ اختلاف رائے رکھنے والوں سے جینے کا حق نہیں چھینا جاسکتا۔کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ تحریک انصاف کراچی کی سب سے بڑی جماعت نہیں ہے بلکہ بنائی گئی ہے۔ خرم شیر زمان بتائیں صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو کیا ان کی مرضی سے سکیورٹی ملی ہے۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ ان کو اپنے اختیارات کا علم ہے وقت آنے پر استعمال کریں گے۔پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کالا باغ ڈیم کی بات کرنیوالوں پر آرٹیکل 6لگنا چا ہیے، ہماری جماعت ڈیم بنانے کی مخالف نہیں البتہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، پیپلزپارٹی دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی مکمل حمایت اور اپنے تعاون کا یقین دلاتی ہے۔ ہفتہ کونجی ٹی وی سے گفتگو میں انکامزید کہناتھاکالا باغ ڈیم مردہ گھوڑاہے ہم اس کیخلاف ہیں،آخر متنازع چیزکوکیوں سامنے لایاجارہا ہے؟۔ چیف جسٹس کے ڈیم بنانے کے احسن اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
ناصر شاہ