پرائیویٹ سکولوں کی فیسیں بڑھانے کے اقدام کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور

پرائیویٹ سکولوں کی فیسیں بڑھانے کے اقدام کو کالعدم قرار دینے کی درخواست ...

لاہور(نامہ نگار)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت نے اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ لاہورہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کو سالانہ از خود 8 فیسیں بڑھانے کے اقدام کو کالعدم قرار دے رکھا ہے تا ہم سٹی سکول سمیت دیگر سکولوں کی جانب سے لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی اپیل مسترد کی جائے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اور نجی سکولز مالکان کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔اس سے پہلے پرائیویٹ سکول مالکان کی جانب سے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کا فیصلہ معطل کیا جائے اور پرائیویٹ سکولوں کو من پسند فیسیں وصول کرنے کی اجازت دی جائے تاہم چیف جسٹس نے پرائیویٹ سکولوں کی یہ استدعا مسترد کر دی تھی۔

پرائیویٹ سکول

مزید : علاقائی