وفاقی کابینہ میں مزید 4 سے 5 نئے وزراء شامل کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ میں مزید 4 سے 5 نئے وزراء شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک) وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق محرم کے بعد 4 سے 5 نئے وزراء شامل کیے جائیں گے۔ فیصل واوڈا، علی امین گنڈا پور، اعظم سواتی اور فضل محمد خان کو وزارتیں دی جائیں گی ۔ کراچی سے فیصل واوڈا اور چارسدہ سے فضل محمد خان کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علی امین گنڈا پور اور اعظم سواتی کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔اس وقت وفاقی کابینہ میں 19 وفاقی وزراء اور 4 وزرائے مملکت ہیں۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سمندر پار پاکستانیز، مواصلات کی وزارتوں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے جبکہ وزارت امور کشمیر، نارکوٹکس کنٹرول، وزارت پوسٹل سروسز اور آبی ذخائر کے قلمدان بھی کسی کو نہیں دیے گئے۔مشیر بابر اعوان کے مستعفیٰ ہونے کے بعد وزارت پارلیمانی امور کا قملدان بھی خالی ہے۔ اس وقت وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 30 ہے جس میں 4 مشیر اور 3 معاونین خصوصی شامل ہیں۔

مزید : صفحہ اول