کراچی، عدالت نے30سے زائد قیدیوں کو ایک ہی وین میں لانے پر پابندی عائد کردی

کراچی، عدالت نے30سے زائد قیدیوں کو ایک ہی وین میں لانے پر پابندی عائد کردی

کراچی(این این آئی)کراچی کی جیلوں میں اسیر قیدیوں کو جانوروں کی طرح لانے پر عدالت نے نوٹس لیے لیا ہے اور اب ایک ہی وین میں 30 سے زائد قیدیوں کو لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔کراچی کی جیلوں میں قید قیدیوں کی سن لی گئی اور مقامی عدالت نے قیدیوں کی گاڑی میں 30 سے زائد قیدیوں کو لانے پر پابندی عائد کردی ہے۔کراچی کی جیلوں سے قیدیوں کوعدالتوں میں پیشی کے لیے جانوروں کی طرح قیدیوں کی گاڑی میں ٹھونس کرلایا جاتا ہے، جس کی شکایت پر عدالت نے نوٹس لیا۔خوشی کی اس خبر پر قیدیوں نے بھی تبدیلی کے نعرے لگائے۔عدالتی فیصلے پر وکلاء برادری نے کہاکہ پہلے گنجائش سے زیادہ قیدی لائے جا رہے تھے جس سے بعض اوقات ملزم زخمی بھی ہو جاتے تھے۔وکلا ء نے کہاکہ جیلوں سے عدالت لائے جانے والے قیدیوں پر جرم ثابت نہیں ہوا ہوتا لیکن وہ ان اذیتوں کو سہہ کر پہلے ہی سزا کاٹنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جیل میں اور جیل سے عدالت لاتے ہوئے قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

عدالت

مزید : علاقائی