حکومت کا مشرف غداری کیس کی پیروی جاری رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا مشرف غداری کیس کی پیروی جاری رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کی حکومت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری کامقدمہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزارت داخلہ نے خصوصی عدالت میں کیس کی پیروی کیلئے پراسکیوٹر کے تقرر کے حوالے سے ایف آئی کوکارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو پراسیکیوٹرکی تقرری کے لیے تین ماہر وکلا کا پینل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ایف آئی اے کو واضح ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پینل بھجوانے میں مناسب درکار وقت سے زیادہ تاخیر نہ کی جائے۔ وفاقی حکومت یہ تاثر نہیں دینا چاہتی کہ حکومت اس کیس کو آگے بڑھانے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہے یا کو ئی بیک ڈور رابطوں کا تاثر لے۔
مشرف غداری کیس

مزید :

صفحہ اول -