سابق بیوی کی نازیبا تصاویر اپ لوڈ کرنیوالے ڈی آئی جی گلگت بلتستان کی گرفتاری ، نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کے خلاف سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان مسٹرجسٹس میاں ثاقب نثار اور مسٹر جسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس نے ڈی آئی جی جنید ارشد کو فوری گرفتار کرنے اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا پولیس افسر اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں؟ جنید ارشد کو آج 16کوگرفتار کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔جنید ارشد کی سابقہ اہلیہ عائشہ سبحانی نے چیف جسٹس کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ میرے سابق شوہر نے میری غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں جبکہ ٹرائل کورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے باوجود جنید ارشد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
ڈی آئی جی جنید