چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ازخود نوٹس کیسوں پر سماعت کریگا

چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ...

لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار اور مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ آج 16ستمبر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ازخود نوٹس کیسوں پر سماعت کرے گا ،رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے کیسز کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے ،دو رکنی بنچ منرل واٹر فروخت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف از خود نوٹس کیس پر سماعت کرے گا ،بنچ نے معاونت کے لئے اٹارنی جنرل پاکستان اور چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرل کو بھی طلب کر لیا ہے،فاضل بنچ نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو آج طلب کر لیا ہے،بنچ نے از خود نوٹس کیس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو بھی طلب کر رکھاہے،بنچ نے ایم ڈی واسا کو بھی آج کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے زمین سے پانی نکال کر فروخت کرنے کے ازخود نوٹس میں بھی ملک کی بڑی منرل واٹر فروخت کرنے والی کمپنیوں کے سی ای اوز کو آج طلب کر رکھا ہے۔

آج سماعت

مزید : علاقائی