گورنر ہاؤس لاہور آج عوام کیلئے کھول دیا جائے گا

گورنر ہاؤس لاہور آج عوام کیلئے کھول دیا جائے گا

لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعلان کے مطابق مال روڈ پر واقع گورنر ہاؤس آج ( اتوار) عام عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیملیز صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک گورنر ہاؤس آ سکیں گی اور داخلے کیلئے الحمرا ہال والا گیٹ استعمال ہوگا ۔ فیملی کے سربراہ کے پاس قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی بھی گورنر ہاؤس میں موجود ہوں گے۔یاد رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گزشتہ ہفتے ایک تقریب کے دوران گورنر ہاؤس کو ہر اتوار کے روز صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک عام عوام کے لئے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

گورنر ہاؤس

مزید : صفحہ اول