کشمالہ طارق کی استدعا مسترد،بیٹے کوکالج نکالنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

کشمالہ طارق کی استدعا مسترد،بیٹے کوکالج نکالنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ ...

لاہور(نامہ نگار)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار اور مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے ممبر قومی اسمبلی کشمالہ طارق کے بیٹے کو ا یچی سن کالج سے نکالنے کے خلاف دائردرخواست پرسماعت کی، کشمالہ طارق نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بیٹے کو ایچی سن کالج انتظامیہ نے معمولی غلطی پر کالج سے نکال دیا ہے ،معاملے کا نوٹس لیا جائے اور بیٹے کو کالج میں دوبارہ داخل کرنے کاحکم دیا جائے۔عدالت نے سابق ایم این اے کشمالہ طارق کی استدعا مسترد کر تے ہوئے انہیں داد رسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بچوں کی چھوٹی موٹی لڑائیوں کو نظر انداز کرنا چاہیے۔چیف جسٹس نے قرار دیا کہ اگر ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر کچھ غلط ہوتا تو پھر آپ سپریم کورٹ سے رجوع کریں تا ہم آپ کی دادرسی لاہور ہائیکورٹ کے ہی دائرہ اختیار میں ہے۔

کشمالہ طارق

مزید : علاقائی