وزیراعظم آج کراچی جائینگے مزار قائد ؒ پر حاضری دیں گے

وزیراعظم آج کراچی جائینگے مزار قائد ؒ پر حاضری دیں گے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان آج اتوار کوکراچی کا دورہ کرینگے، اپنے کراچی کے دورے کے دوران عمران خان مزار قائد پرحاضری بھی دیں گے اور سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 16 ستمبر کو کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ قائداعظم کے مزارپر حاضری دیں گے اور سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ وزیرِ اعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ترجمان کے مطابق بھاشا ڈیم فنڈ ریزنگ پروگرام بھی گورنرہاؤس کراچی میں ہوگا اور فنڈ ریزنگ پروگرام منعقد کرنے کی ذمہ داری گورنر سندھ کو دی گئی ہے۔خیال رہے کہ عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد سے اب تک کراچی کے دورے پر نہیں آئے ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ کراچی کے دوران ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

مزید : صفحہ اول