زرداری اور بلاول آج تعزیت کیلئے جاتی امرا ء جائیں گے

زرداری اور بلاول آج تعزیت کیلئے جاتی امرا ء جائیں گے

کراچی /لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو سہولتیں مہیا کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے، غربت کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کرنا پڑیں گے، مستقبل میں سندھ پورے ملک کو بجلی فراہم کرے گا۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کے وزراء ناصر شاہ، امتیاز شیخ اور مکیش چاولہ سے ملاقات کے دوران کیا۔صوبائی وزراء نے وزارتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کی بھرپور خدمت کرنی ہے۔علاوہ ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کیلئے آج(اتوار) جاتی امرا جائیں گے، دونوں رہنما سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

مزید : صفحہ اول