کنٹرول لائن،بھارتی فوج کی راوٹہ گاؤں میں بلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کا بھرپور جواب

کنٹرول لائن،بھارتی فوج کی راوٹہ گاؤں میں بلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کا ...

آٹھ مقام(آئی این پی ) بھارتی فوج کی راوٹہ گاؤں میں بلا اشتعال فائرنگ عوام میں خوف ہراس۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے سرحدی گاؤں رواٹہ میں صبح آٹھ بجے سے لے کر چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹر گنوں سے سویلین ابادی پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔ سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ پاکستانی فوج کی موثر جوابی کاروائی سے بھارتی فوج فائر بند کردیا ہے۔ فائرنگ ایک گھنٹہ جاری رہی جس سے لوگ گھروں میں دبک کر رہ گئے علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا ہے۔ بھارتی فوج نے دو سال بعد سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید : صفحہ اول