چوہدری سرورکی چھوڑی گئی سینیٹ نشست پر11امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

چوہدری سرورکی چھوڑی گئی سینیٹ نشست پر11امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ میں چودھری سرور کی خالی کردہ نشست پر گیارہ امیدوار سامنے آگئے ہیں جبکہ ریٹرننگ آفیسر نے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی ہے۔گورنر پنجاب منتخب ہونے کے بعدچوہدری سرور کی چھوڑی ہوئی سینیٹ نشست پرپاکستان تحریک انصاف کے حامد خان، شہزاد وسیم، اعجاز چوہدری،نعمان قیصر، ظہیر عباس کھوکھر اور عمرسرفراز چیمہ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں جبکہ اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے تمام امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے گئے،اب جس کو پارٹی کہے گی وہ انتخاب میں حصہ لے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے محمد نعمان،مہر اشتیاق، خواجہ حسان، محمد اسلم اور سعود مجید کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی