9اضلاع انتہائی حساس قرار ، جلوسوں کے روٹس پر آنیوالی ایمبو لینس، سبیلوں، نیاز کی چیکنگ کا حکم

9اضلاع انتہائی حساس قرار ، جلوسوں کے روٹس پر آنیوالی ایمبو لینس، سبیلوں، ...

لاہور( خبر نگار )محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے 9اضلاع کو انتہائی حساس قراردیتے ہوئے جلوسوں کے روٹس پر آنیوالی ہرایمبولینس کی مناسب چیکنگ کا حکم دے دیا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب کے 9انتہائی حساس اضلاع میں بہاولپور، ڈی جی خان ،ملتان،ساہیوال،فیصل آباد ،لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور راولپنڈی شامل ہیں جبکہ پنجاب میں 36ہزار 638مجالس میں سے 3ہزار 286 کو بھی انتہائی حساس قراردیا گیا ہے ۔محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جانے کے ساتھ ساتھ 9ہزار 482 ماتمی جلوسوں میں سے ایک ہزار259 کوانتہائی حساس قراردیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ جلوسوں کے روٹس پر آنیوالی ہرایمبولینس کی مناسب چیکنگ کا حکم دینے کے ساتھ محرم کی مجالس اور جلوسوں میں سبیل اور نیاز کے کھانے کی چیکنگ کابھی حکم دیا گیا ہے ۔

انتہائی حساس اضلاع

مزید : علاقائی