سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمانی اجلاس 18ستمبر کو ہوگا

سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمانی اجلاس 18ستمبر کو ہوگا

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس 18ستمبر کو اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس میں حکومت کی کارکردگی اور سینیٹ میں اپوزیشن کے کردار پر مشاورت کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس 18ستمبر بروز بدھ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل حکومت نے 18ستمبر صبح 11بجے طلب کیا تھا۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

سینیٹ اجلاس

مزید : علاقائی