عمران خان کراچی کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے،گورنر سندھ

عمران خان کراچی کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے،گورنر سندھ

کراچی (آئی این پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کراچی کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ سے کراچی پیکج کیلئے تجاویز مانگی ہیں، میئر کراچی کا کہنا ہے ان کے پاس نہ فنڈز ہیں نہ اختیارات، سندھ حکومت سے پوچھو تو وہ اپنے اعداد و شمار بتادیتے ہیں۔ہفتہ کو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کراچی کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے، صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سے کراچی پیکج کیلئے تجاویز مانگی ہیں، وزیراعظم (کل) کراچی سے متعلق اہم اعلانات کریں گے، میں پورے سندھ کے دورے کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کا کہنا ہے ان کے پاس نہ فنڈز ہیں نہ اختیارات، سندھ حکومت سے پوچھو تو وہ اپنے اعداد و شمار بتادیتے ہیں، فاروق ستار سے پی ٹی آئی نے کوئی رابطہ نہیں کیا، گورنر ہاؤس سندھ کو جلد میوزیم کا درجہ دیا جائے گا۔

گورنر سندھ

مزید : علاقائی