عمران خان کی ایف سی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت سے معذرت

عمران خان کی ایف سی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے وزیر داخلہ کی حیثیت سے چارسدہ میں آج ہونے والی ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت سے معذرت کر لی۔ عمران خان نے مزار قائد پر حاضری کے شیڈول کے پیش نظر معذرت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے آج کے شیڈول میں پاوسنگ آؤٹ کی تقریب کو شامل نہیں کیا گیا۔وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ ایف سی کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے بطور وزیرداخلہ گزشتہ روز چارسدہ جانے سے معذرت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کو ایف سی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی آج چارسدہ میں ہونے والی پاسنگ آؤٹ میں شرکت کریں گے۔
عمران خان/معذرت

مزید :

صفحہ اول -