صدرڈونلڈٹرمپ نے 5ہزارجھوٹ بول کر ریکارڈ قائم کردیا

صدرڈونلڈٹرمپ نے 5ہزارجھوٹ بول کر ریکارڈ قائم کردیا

واشنگٹن( آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد پانچ ہزار جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔امریکی اخبار واشنگٹن پو سٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف چھپنے والے مضمون نے تہلکہ مچادیا۔ آرٹیکل کے مطابق اقتدار میں آئے ٹرمپ کو 601 روز ہوگئے ہیں جس کے دوران انہوں نے مختلف مواقع پر 5 ہزار سے زائد مرتبہ جھوٹ بولا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھانے کے ابتدائی 100 ایام میں یومیہ 4.9 فیصد کے حساب سے روزانہ 32 بار جھوٹ بولا۔ اس میں ان کی جانب سے اپنی ٹوئٹس اور بیانات سے پھر جانا بھی شا مل ہے۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران ووٹ لینے کیلئے بھی انہوں نے جھوٹ کا سہارا لیا تھا۔اخبار کے مطابق ٹرمپ نے ایک وقت میں سب سے زیادہ جھوٹ رواں ماہ 7 ستمبر کو امریکی صحافیوں سے ملاقات کے دوران بولے۔ 120 منٹ کی اس ملاقات میں انہوں نے 125 جھو ٹ بولے جبکہ اس سے ایک روز پہلے ہی انہوں نے ریاست مونٹانا میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 74 جھوٹ بولے تھے ۔ ا مر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کا اعتراف کیا مگر روسی صدر پیوٹن سے ملاقات میں موقف بدل لیا اور کہا روس نے مداخلت نہیں کی۔ اس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو انہوں نے ایک بار پھر موقف تبدیل کرلیا اور کہنے لگے روس نے مداخلت کی تھی۔

ٹرمپ جھوٹ

مزید : علاقائی