پشین، بم دھماکہ میں شہید 3 لیویز اہلکاروں کی تدفین کر دی گئی

پشین، بم دھماکہ میں شہید 3 لیویز اہلکاروں کی تدفین کر دی گئی

پشین (آئی این پی)بائی پاس بم دھماکہ میں شہید 3 لیویز اہلکاروں کی تدفین کر دی گئی۔ جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر برشور کی گاڑی پر حملے میں 3 لیویز اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے تھے۔ ہفتہ کو پشین بائی پاس بم دھماکہ میں شہید 3 لیویز اہلکاروں کی تدفین کر دی گئی۔ سپاہی عبدالباقی اور عصمت اللہ کی پشین جبکہ جعفر خان کی برشور میں تدفین کی گئی۔ بائی پاس روڈ بم دھماکہ کا مقدمہ ایس ایچ او سٹی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ میں انسداد دہشت گردی ‘ قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر برشور کی گاڑی پر حملے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے تھے۔

تدفین

مزید : علاقائی