جان کیری کی جواد ظریف سے ملاقات پر ٹرمپ اور پومپیوبرہم

جان کیری کی جواد ظریف سے ملاقات پر ٹرمپ اور پومپیوبرہم

واشنگٹن(آئی این ٓپی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سابق وزیر خارجہ جان کیری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیری اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات کو غیر قانونی قرار دیدیا ،جان کیری کی جواد ظریف سے ملاقات نے ہماری کوششوں کو سبوتاژ کیا ، سا بق وزیر خارجہ کی حرکت امور وائٹ ہاؤس میں مداخلت کے مترادف ہے آئندہ وہ ایسا کرنے سے باز رہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے ٹوئٹ میں کہا ہے جان کیری نے ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کرکے ہماری کوششوں کو متاثر کیا،دوسری جانب مائیک پومپیو کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا امریکہ کے سابق وزرائے خارجہ کو وائٹ ہاس کے امور میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔ سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کرکے اچھا نہیں کیا۔سابق وزیر خارجہ جان کیری نے جمعے کو کہاتھاانہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کیساتھ دو ہزار پندرہ کے ایٹمی معاہدے کو بچانے کیلئے متعدد بار ملاقات کرکے انہیں معاہدے سے دستبردار نہ ہونے پر قائل کیا ہے۔

ٹرمپ برہم

مزید : علاقائی