متحدہ رہنما ء بابر غوری سمیت8افراد کیخلاف ریفرنس دائر، گرفتاری کا حکم

متحدہ رہنما ء بابر غوری سمیت8افراد کیخلاف ریفرنس دائر، گرفتاری کا حکم

کراچی(آئی این پی ) قومی احتساب بیورونے ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کردیا،احتساب عدالت نے ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے بابر غوری کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا بھی حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کا ریفرنس کراچی کی احتساب عدالت میں دائر کیا جسے عدالت نے سماعت کیلئے منظور کرلیا۔احتساب عدالت نے بابر غوری کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔نیب کی جانب سے بابر غوری اور سابق چیئرمین کے پی ٹی جاوید حنیف سمیت دیگر 8ملزمان کو بھی ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے۔ریفرنس کے مطابق ملزمان پر 2012میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) 940غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 2 ارب 88 کروڑ 55 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔

بابر غوری/ریفرنس

مزید : علاقائی