پاکستان ،افغانستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ، وزیر مذہبی امور

پاکستان ،افغانستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ، وزیر مذہبی امور

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں اور دونوں ملکوں کی بقا و استحکام ایک دوسرے کے ساتھ اچھے اور خوشگوار تعلقات میں مضمر ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان افغانستان کے ساتھ تعلقات کو نہایت اہم سمجھتے ہیں اور وہ افغانستان کے ساتھ ایک خوشگوار، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی بیناد رکھنا چاہتے ہیں۔

وزیر مذہبی امور

مزید : علاقائی