کراچی کا مقدمہ تیار ، آج وزیر اعظم کے سامنے پیش کروں گا ، وسیم اختر

کراچی کا مقدمہ تیار ، آج وزیر اعظم کے سامنے پیش کروں گا ، وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کا مقدمہ تیار کرلیا ہے، اتوارکو وزیر اعظم کے سامنے پیش کروں گا، آئندہ چند دنوں میں جو وفاقی کابینہ کے وزراء حلف اٹھائیں گے ان میں ایم کیو ایم پاکستان کا بھی ایک وزیر شامل ہوگا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے کراچی کو تباہ و برباد کیا، حکومت سندھ کراچی کو وڈیرے کے اوطا ق کی طرح چلاتی ہے، وفاقی حکومت نے کراچی کے تین برجز اور دو بڑی سڑکیں بنانے کی منظوری دے دی ہے، فائر بریگیڈ کے سامان خریدنے کے لئے پانچ ارب روپے دےئے جارہے ہیں، یہ بات انہوں نے ناظم آباد جم خانہ اور کرکٹ پاویلین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی ، وائس چیئرمین سید شاکر علی، ممبران صوبائی اسمبلی عباس جعفری، وسیم قریشی، ورکس کمیٹی کے چیئرمین حسن نقوی، پارک کمیٹی کے چیئرمین خرم فرحان، پروفیسر اعجاز فاروقی، ایس اے فہیم، زاہد منصوری بھائی اور دیگر منتخب بلدیاتی نمائندے اور کے ایم سی کے افسران موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے لئے 25 ارب روپے کا پیکیج منظور ہوگیا ہے جس کے لئے ہم نے وفاقی حکومت کو لکھا تھا، انہو ں نے کہا کہ آج وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں میں میئر کی حیثیت سے ملاقات کروں گا اور کراچی کا مقدمہ ان کے سامنے پیش کروں گا، ہم جو مسائل پیش کرنے جارہے ہیں مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم نہ صرف انہیں حل کریں گے بلکہ کراچی کے ترقیاتی پیکیج کے لئے اعلان بھی کریں گے، میئر کراچی نے کہا کہ سرکلر ریلوے کی بحالی، مردم شماری میں کراچی کی آبادی ، کراچی یونیورسٹی کے لئے 9 ارب دےئے جانے سمیت پانی کے پڑے منصوبے کے فور کی تکمیل، سیوریج کے منصوبے ایس تھری اوردیگر منصوبے شامل ہونگے۔

وسیم اختر

مزید :

علاقائی -