پولٹری فیڈ خام مال کی درآمدپر پابندی ہٹانے کیلئے چین سے مذاکرات کی منظوری
اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت تجارت نے پولٹری فیڈ میں استعمال ہونے والی پاکستانی مصنوعات کی درآمد پر عائد پابندی ختم کرانے کیلئے چین کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات کی منظوری دے دی ہے۔وزارت تجارت میں ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں پولٹری فیڈ میں استعمال ہونے والی پاکستانی مصنوعات کی درآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی صدارت وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈاگھا نے کی۔اجلاس میں پاکستانی کینولا میل، ریپی سیڈ(توریا) میل، سن فلاور میل اور سویا بین میل کی برآمد جبکہ ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن(ڈی پی پی ) کی جانب سے پولٹری فیڈ میں استعمال ہونے والے کینولا، سویا بین، ریپیسیڈ اور سن فلاور کے پھوک کی برآمد پر عائد پابندی کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا۔
پولٹری فیڈ