وزیراعلیٰ کاپھالیہ میں خاتون پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس،واقعہ کی تحقیقات کا حکم
لاہور( جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پھالیہ میں خاتون پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے اورمتاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے ۔دریں اثناء وزیراعلیٰ کے نوٹس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد 5ملزم گرفتار کر لئے ہیں۔پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
تحقیقات کا حکم