سی پیک منصوبے کی تکمیل کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں ، اسد قیصر

سی پیک منصوبے کی تکمیل کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں ، اسد قیصر

اسلام آباد (آئی این پی ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سی پیک کی تکمیل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سنگ میل ہے، سی پیک منصوبے کی تکمیل کے لیے میں ہر حد تک جانے کے لیے تیارہوں،پاکستان کا نوجوان ہر لحاظ سے ٹیلنٹڈاور محب وطن ہے،ملازمتوں کے حصول کی خاطر ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہفتہ کو ہواوئے کمپنی کے چیف ایگزیکٹوچھی لنچھونگ نے سپیکر ہا ؤ س اسلام میں ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے ملاقات کے دوران گفتگو ۔اس موقع پر چین کے سابق سفیر چنگ چن سیانگ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطر فہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا پاکستان کے بے روزگار نوجوانوں کوروزگار فراہم کرنا میری زندگی کا مشن ہے،پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہر نوجوان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پر عزم ہے،سرکاری ملازمتوں کے علاوہ ہمیں نجی ملازمتوں کے حصول کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا، پاکستان میں کام کرنے والی بین الااقومی کمپنیوں سے پاکستانی نوجوانوں کے روزگار کی خاطر اپنی تمام تر توانائیاں صرف کروں گا، انہوں نے کہا پاکستان کا نوجوان ہر لحاظ سے ٹیلنٹڈاور محب وطن ہے، مناسب روزگار نہ ہونے کی بدولت وہ بے راہ روی کا شکار ہو جاتا ہے اسے درست سمت میں لانے کے لیے نہ صرف سرکاری ملازمتوں بلکہ نجی ملازمتوں کے حصول کی خاطر ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، انہوں نے کہا یہ مشن موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،اس کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے،ایک ماہ بعد ایک جامع پلان تشکیل دے کر آپ تشریف لائیں کہ ملازمتوں کے حصول کے لیے کمپنی کیا خدمات سرانجام دے سکتی ہے،اسد قیصر نے کہا سی پیک کی تکمیل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سنگ میل ہے، سی پیک منصوبے کی تکمیل کے لیے میں ہر حد تک جانے کے لیے تیارہوں،اسپیکر نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو ہدایت کی کہ اسلام آباد سیف سٹی کے پروجیکٹ میں موجود تمام خامیوں اور نقائص کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے ، اس موقع پرچی لنچھونگ نے کہا پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور ملازمتوں کے مواقع کی خاطر کمپنی ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو یقین دہانی کروائی کہ اسلام آباد سیف سٹی میں موجود ہر قسم کے نقائص کو دور کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اسد قیصر

مزید : علاقائی