نواز شریف،مریم ،صفدر کو کل واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائیگا
لاہور (آن لائن) سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی دی گئی تھی جس میں (کل)پیر 17 ستمبر تک کی توسیع کر دی گئی۔ ۔ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق سابق وزیراعظم ، ان کی صاحبزادی اور داماد کی پیرول پر رہائی کی مدت (کل)17ستمبرسوموار کی سہ پہر کو ختم ہو جائے گی، جس کے بعد تینوں کو از سر نو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔جاتی امرا میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ایک ٹیم نواز شریف،مریم اور صفدر کی حفاظت اور نگرانی کیلئے موجود ہے۔ قواعد کے مطابق اسی ٹیم کی نگرانی میں تینوں کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔
جیل منتقلی