ریلوے سٹیشنوں پر صاف پانی کے فلٹر یشن پلانٹ لگائیں گے، شیخ رشید

ریلوے سٹیشنوں پر صاف پانی کے فلٹر یشن پلانٹ لگائیں گے، شیخ رشید

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمیں جو ٹاسک ملا ہے ہم اسے 100دن میں پورا کریں گے ، نابینا افراد اپنے ساتھ ایک آدمی آدھی ٹکٹ پر لے جا سکتا ہے ، 65سال سے زائد عمر کے افراد آدھی قیمت پر سفر کرسکیں گے ، وزیراعظم نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتروں گا ، ریلوے اسٹیشنز پر صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہارکردیا ہے ۔ ہفتہ کو وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کلیجہ پھٹتا ہے جب میں دیکھتا ہوں ہمارے اتنے بہترین آرکیٹکٹ موجود تھے ، فلٹریشن پلانٹس کیلئے ٹینڈرز جاری کرنے کی منظوری دی ہے ، ریلوے اسٹیشنز پر صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،سابق ڈویژنز میں سٹیشنز پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ، سٹیشنز کی تزئین وآرائش کیلئے نجی شعبے کو دعوت دے رہے ہیں ، ریلوے سے کارگو کی ترسیل کو ون ونڈو آپریشن پر لانا چاہتے ہیں ، ٹرینوں میں وائی فائی کیلئے کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 15سال پرانی ریلیں چل رہی ہیں ، ہمیں جو ٹاسک ملا ہے ہم اسے 100دن میں پورا کریں گے ، کسی کچی آبادی کو نہیں چھیڑیں گے ، جہاں سڑک نہیں ہوگی وہاں ریلوے لائن بچھائیں گے ، وزیراعظم سے ریلوے مزدوروں کو اے گریڈ دینے کی درخواست کی ہے ، معاشرے میں ہر طرح کی برائیاں موجود ہوتی ہیں ، ہمارے پاس سات ہزار پولیس موجود ہے۔

شیخ رشید

مزید : علاقائی