کھلاڑیوں کی کلائیوں میں موجود ’’بینڈ‘‘ کی اصل حقیقت سامنے آئی

کھلاڑیوں کی کلائیوں میں موجود ’’بینڈ‘‘ کی اصل حقیقت سامنے آئی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم ایشیائکپ میں شرکت کیلئے دبئی موجود ہے جو اتوار کے روز ہانگ کانگ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ کیلئے ناصرف بھرپور ٹریننگ کی ہے بلکہ مختلف ’سٹائل‘ بھی اپنائے ہیں تاہم جو چیز سب کی نظر میں آئی وہ ہے قومی کرکٹرز کی کلائیوں میں موجود سبز رنگ کی ’’رِسٹ بینڈ‘‘۔ ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ آخر یہ کیا چیز ہے کہ جو تمام کھلاڑیوں نے پہن رکھی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے جسے جان کر آپ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔ سرفراز احمد نے بتایا کہ ’’چیمپئن شپ مائنڈ سیٹ‘‘ رِسٹ بینڈز انہیں کاکول ٹریننگ کیمپ میں دی گئیں تاکہ جب بھی کسی کھلاڑی پر منفی سوچ حاوی ہو تو وہ اسے دیکھ کر مثبت سوچ ابھار سکے۔

مزید : علاقائی