بلوچستان، کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2کان کن جاں بحق

بلوچستان، کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2کان کن جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث 2 کان کن جاں بحق اور 2 بیہوش ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گیس بھرنے سے ہلاک اور بے ہوش کان کنوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی کہ دونوں کان کنوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی تاہم بے ہوش ہونے والے کان کنوں کی حالات خطرے سے باہر ہے۔ہلاک ہونے والے کان کنوں کا تعلق افغانستان کے شہر زابل سے ہے۔ریسکیو عملے کے مطابق یہ کان کن ہزاروں فٹ گہرائی میں کام کر رہے تھے جب اچانک کان زہریلی گیس سے بھر گئی، جبکہ کان کنوں کیلئے کام کے حالات بھی انتہائی خراب تھے۔

کان کن جاں بحق

مزید : علاقائی