ٹانک ،ڈپٹی کمشنر کی مختلف سیکٹروں کے دورے کے دوران متولیوں سے ملاقات

ٹانک ،ڈپٹی کمشنر کی مختلف سیکٹروں کے دورے کے دوران متولیوں سے ملاقات

ٹانک(نمائندہ خصوصی) سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر ٹانک کے مختلف سیکٹرز کے تھلہ جات کے دورے متولیوں سے ملاقات کی سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت ڈپٹی کمشنر ٹانک شاہ رخ علی خان کے تینوں سیکٹرز جن میں سٹی ،گرہ بلوچ شامل ہیں میں واقع تمام تھلہ جات کے خصوصی دورے کئے اوروہاں پر اٹھائے جانیوالے سیکورٹی انتظامات کا جائزرہ لیا اسسٹنٹ کمشنر علی رضا بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے تھلہ جات کے متولیوں سے ملاقات کی اور ان سے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے معلومات لیں اور ان کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں تاکہ شہر بھر میں امن کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امن دشمن عناصرز کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا محرم الحرام کے موقع پر سنی اور شیعہ مسلک کے اکابرین میں اعتماد کی فضا پائی جاتی ہے جس سے محرم پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گا پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھر پور سپورٹ حاصل ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر