جندول ،نادرا کی ایفی شینسی ،غریب شہری کو شناختی کارڈدینے سے انکار

جندول ،نادرا کی ایفی شینسی ،غریب شہری کو شناختی کارڈدینے سے انکار

جندول نمائندہ (نمائندہ پاکستان) جندول تحصیل ثمرباغ نادراء حکام نے غریب شہری کو مشکوک قرار دیکر شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کر دیا ۔ متاثرہ نوجوان نے انصاف کے حصول کیلئے میڈیاں سے مدد مانگ لی ۔گذشتہ روز میڈیاں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے علی حیدر ولد ساز مو اللہ خان کا کہنا تھا کہ اس نے 27اگست 2014کو نیا شناختی کارڈ بنانے کیلئے ثمرباغ نادراء میں ٹوکن آئی ڈی 101421051939پر داخلہ کیا مگر جب ایک ماہ بعد وہ شناختی کارڈ حاصل کرنے گیا تو نادراء اہلکار نے اسے بتایا کہ تمہارا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازا انہوں نے قانونی تقاضوں کے عین مطابق ویری فیکیشن بورڈ کے سامنے پیش ہوکر اپنی شہریت کے حوالہ سے تمام دستاویزات فراہم کئے اور اسے یقین دلایا گیا کہ بہت جلد اسے شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا مگر چار سال گذرنے کے بعد بھی اسے شناختی کارڈ جاری نہیں کیا گیا۔اس نے کہا کہ وہ اپنے گھر کا واحد کفیل ہے اور کراچی میں محنت مذدوری کرتا ہے مگر شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے اسے بار بار گرفتار کیا جاتا تھا اس لئے اب محنت مذدوری کرنے بھی نا ممکن ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس نے شناختی کارڈ اجراء کئے جانے کے چکر میں ادھر ادھر گھوم پھر کر موجود رقم ضائع کر دی اور مقروض بھی ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ یتیم اور بے آثراء ہے اس لئے اسے جلد از جلد اومی شناختی کارڈ جاری کر کے مسائل سے چٹکارا دلایا جائے ورنہ اگر اسے مزید تنگ کیا گیا تو انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری نادراء اور موجودہ حکومت پر ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر