خیبر لنڈی کوتل ہال میں پی ٹی سی ایل کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اہلکاروں کا معائنہ کیا

خیبر لنڈی کوتل ہال میں پی ٹی سی ایل کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اہلکاروں کا معائنہ ...

خیبر( بیورورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر خیبر حکمت اللہ وزیر کی خصوصی ہدایت پر پی ٹی سی ایل پشاور کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے لنڈی کوتل جرگہ ہال میں 174 لیویز اور خاصہ دار اہلکاروں کے معائنے کیے، ان کا چیک اپ کیا اور ان کو ضروری ادوایات فراہم کیں بعد میں پی ٹی سی ایل کی ڈاکٹروں کی ٹیم نے لنڈی کوتل حوالات میں 40 قیدیوں کے معائنے کئے اور ان کو بھی علاج کے لئے ادویات فراہم کیں دریں اثناء ڈاکٹر سلیم شاہ اور ڈاکٹر ارباب عبدالوہاب نے میڈیا کو بتایا کہ اس سے پہلے بھی انہوں نے دور دراز علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس لگائے ہیں اور آئندہ بھی اس خدمت کو جاری رکھیں گے تاکہ غریب لوگوں کا مفت علاج کیا جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر