مردان ،عبدالولی یونیورسٹی شنکر کیمپس میں پولیس کی موک ریہرسل

مردان ،عبدالولی یونیورسٹی شنکر کیمپس میں پولیس کی موک ریہرسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیو رورپورٹ)دہشت گردی اورہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مردان پولیس کا عبدالولی خان یونیورسٹی شنکر کیمپس میں موک ریہرسل۔ سائرن بجتے ہی چند منٹوں میں پولیس کی بھاری نفری، بم ڈسپوزل سکواڈ، RRF, QRF, سپیشل کمبیٹ کمانڈوز اور ایلیٹ فورس موقع پر پہنچ گئے ،تفصیلات کے مطابق موجودہ صورتحال کی پیش نظر ڈی آئی جی مردان محمد علی خان کی خصوصی ہدایات پر پورے ریجن میں موک ریہرسل کا سلسلہ جاری ہے،اسی سلسلے میں ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) واحدمحمود کی احکامات پر ڈی ایس پی رورل عدنان اعظم کے زیر نگرانی رورل سرکل پولیس نے عبدالولی خان یونیورسٹی شنکر کیمپس میں موک ریہرسل کا انعقاد کیا جس میں پولیس نفری نے سائرن بجتے ہی چاروں اطراف سے یونیورسٹی کیمپس پہنچ کر اسے گھیرے میں لیا،آپریشن 2 گھنٹے تک جاری رہا۔ موک ایکسرسائز کا مقصد تمام محکمہ جات اور دیگر محکموں کو ہائی الرٹ رکھنا ہے اور کسی بھی ہنگامی حالت کے نمٹنے سے آگاہ کرنا ہیں اورموجودہ حالات کی پیش نظر دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے کسی وقوعہ کے سرزد ہونے پرپولیس،ایلیٹ فورس،QRF،RRF،اور دیگر نفری کو موقع پر پہنچنا ہیں۔اس موقع پرڈی پی او کیپٹن(ر) واحد محمود نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مردان پولیس فورس کے جوان ہمہ وقت چوکس اور تیار ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری طور پر متعلقہ تھانہ کو اطلاع دیکر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں