تھانہ ،کوئٹہ کا رہائشی طالبعلم دریائے سوات کے بے رحم موجوں کی نذر

تھانہ ،کوئٹہ کا رہائشی طالبعلم دریائے سوات کے بے رحم موجوں کی نذر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تھانہ ( نمائندہ پاکستان) کوئٹہ کا رہائشی تھانہ میں مقیم گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ۲ تھانہ کا طالب علم دریائے سوات میں ڈوب کر جان بحق۔ میٹرک کا طالب علم نہاتے ہوئے بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا۔ آبائی گاؤں کو ئٹہ میں سپر د خاک کردیا گیا۔ واقعات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کا رہائشی جو گذشتہ کئی عرصہ یہاں رشتہ داروں کا ۃاں رہائش پزیر تھا اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر تھانہ میں جماعت دہم میں پڑھتا تھا۔ گزشتہ روز دریائے سوات میں نہانے گیا تھا کہ تیز دریا کے بے روحم موجوں کی نذر ہاگیا۔ دریا میں ڈوب جانے والے ضلع دیر کے ایک اور نوجواں کو تلاش کے دوران ہائی سکول نمبر 2 تھانہ کا دہم کاطالب علم طارق عزیز ولد اصل دین کی لاش ملی۔ جسے شناخت کے بعد اپنے گاؤں کوئٹہ لے جایا گیا۔ ذرائع کے مطابق طارق عزیز چھٹی کے بعد مقامی پمپ میں مزدوری کیا کرتھا ۔ پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا کے مصداق کوئٹہ لے جاکر وہاں سپرد خاک کردیا گیا ۔ ہائی سکول تھانہ میں مرحوم کی رو ح کے ایصال ثواب ختم القرآن کی گئی اور درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔